کابل (اے پی پی) افغان سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 51 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے، مشرقی صوبہ کنڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک طالب علم ہلاک ہو گیا جبکہ تشدد کے واقعات میں 3 افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ قندوز، زابل، لوگر، غزنی اور ہلمند میں افغان پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں کے تعاون سے آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران 51 طالبان ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے جبکہ 5 کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ طالبان کی طرف سے حکومت کے اس دعوی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ادھر صوبہ کنڑ کے ضلع نارنگ میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک طالب علم ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
افغانستان / فورسز کا دعویٰ