حیدرآباد دکن (آئی این پی ) بھارت کے نوجوان مسلمان طالب علم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے اے ٹی ایم مشین سے نکلنے والے لاکھوں روپے واپس کر دیئے۔ حیدرآباد دکن کے علاقے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ مسلمان طالب علم لطیف نے اے ٹی ایم مشین سے 200 روپے نکلوانے کے لئے اپنا سکیورٹی کوڈ ڈالا تو مشین سے اس کی مطلوبہ رقم کے بجائے 26 لاکھ روپے کی رقم نکل آئی۔ جسے دیکھ کر لطیف حیران ہو گیا اور اس نے واقعے کی اطلاع بینک انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے جواب دیا کہ یہ معاملہ ان کی دسترس میں نہیں آتا جس کے بعد لطیف نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کیا اور انھیں رقم نکلنے کا واقعہ بتایا جس پر پولیس وہ رقم اپنے ساتھ لے گئی۔ حیدرآباد پولیس چیف نے مسلمان طالب علم کو اس کی ایمانداری کے عوض محکمے کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بینک کے عملے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
بھارت: ایماندار مسلمان طالب علم نے غلطی سے اے ٹی ایم سے نکلنے والے لاکھوں روپے واپس کر دیئے
Sep 22, 2014