چکوال: لاپتہ طالبعلم کا معمہ حل، 13سالہ عمر فاروق اسلام آباد کے دھرنے میں شریک تھا

چکوال (نامہ نگار) چکوال دس روز قبل پُر اسرار طور پر غائب ہونے والے 13 سالہ طالب علم کا معمہ حل ہو گیا۔ والدین پریشانی کے عالم میں پورے ضلع میں تلاش کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی کے مقامی رہنما گنتی پوری کرنے کے لئے اُسے اسلام آباد کے دھرنے میں لے گئے سراغ لگنے پر بچے کا والد محمد فاروق بیٹے کو اسلام آباد دھرنے سے اُٹھا کر واپس گھر لے آیا اور اکلوتے بچے کی ماں جو گزشتہ دس روز سے سکتے میں تھی بچے کو زندہ سلامت دیکھ کر سجدہ شکر بجا لائی۔ مبینہ پولیس  ایف آئی آر کے مطابق چکوال شہر میں آٹھویں کلاس کے طالب علم محمد عمر فاروق کو سکول جاتے ہوئے 10روز قبل اغواء کرلیا گیا۔ پولیس نے عمر فاروق کے والد محمد فاروق کی رپورٹ پر سکول وین ڈرائیور عنصر محمود ولد محبوب حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُس کو گرفتار کر لیا اور وہ گزشتہ دس روز سے ابھی تک بے گناہ جیل میں بند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...