اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم امن اتوار کو منایا گیا ۔اس دن کے منا نے کا مقصد ان لوگوں کی جدوجہد کا اعتراف کرنا ہے جنہوں نے تنازعات کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے کوششیں کیں۔ دنیا بھر کے لوگ نے مختلف تقریبات میں حصہ لیا ۔اور''امن بطور لوگوں کا حق'' کے عنوان سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا ۔یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں امن کیلئے جاری اقوام متحدہ کی کوششوں کی تجدید کرنا اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اس مقصد کے حصول کیلئے کام کر رہے ہیں۔
یوم امن