کٹھمنڈو (اے پی پی) کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(ماو)نے ہائیڈرو پاور منصوبے میں بھارت کی جانب سے سرمایہ کاری کے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(ماو)نے ملک میں بھارتی سرمایہ کاری کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے (کل) منگل سے ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔سی پی این کا کہنا ہے کہ انوسٹمنٹ بورڈ آف نیپال(آئی بی این) اور انڈین انفرا سٹر کچر کمپنی جی ایم آر انرجی کے مابین معاہدہ بھارتی مفادات کیلئے کیا گیا ہے۔پارٹی نے کہا ہے کہ ہماری رائے میں ہائیڈرو پاور سیکٹر کا ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ہوتا ہے لیکن یہ افسوس کی بات ہے کہ ایسا منصوبہ جسکے اخراجات بھی نہایت کم ہیں، کا ٹھیکہ اس مقصد کے تحت بھارتی کمپنی کو دیا گیا کی اس سے پیدا ہونے والی بجلی بھارت کو برآمد کی جائیگی جبکہ ملک میںتوانائی کا بحران ہے۔پارٹی نے کہا ہے کہ معاہدہ ملکی آئین کے بھی خلاف ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(ماو)نے بھارت کیساتھ ہائیڈرو پاور منصوبےکا معاہدہ مسترد کر دیا،کل سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
Sep 22, 2014