سری لنکن ہائی کمشنر کے گھر ڈکیتی، ناقص تفتیش پر اے ایس آئی کمرہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سری لنکن ہائی کمشنر کے گھر میں ڈکیتی کے کیس میں ناقص اور نامکمل تفتیش کرنے پر تفتیشی افسر اے ایس آئی کی کمرہ عدالت سے ہی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس پی اسلام آباد سمیت ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو بھی طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سری لنکن ہائی کمشنر کے گھر میں ڈکیتی کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے دوران تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسر اے ایس آئی نواز علی سے کیس کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا۔ عدالت نے ڈکیتی کیس کے حوالے سے ریکارڈ اور سخت برہمی کا اظہار کیا اور کمرہ عدالت سے ہی تفتیشی افسر اے ایس آئی نواز علی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پولیس اہلکاروں نے علی نواز کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...