ڈاکٹر عاصم کیخلاف ریفرنسز کی تیاری شروع جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر تحویل میں لینے کا فیصلہ

اسلا م آ با د (آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کردی۔ ڈاکٹر عاصم کیخلاف منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی امداد اور کرپشن کے ٹھوس شواہد جمع کرلئے گئے۔ رینجرزاور نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عاصم حسین کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملے پر رینجرز کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم اور ان کے ساتھی کے حوالے سے شواہد جمع کرلئے ہیں۔ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عاصم حسین کو تحویل میں لے لیا جائیگا جبکہ نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ملکی و غیرملکی اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...