راحیل شریف وہ جنرل نہیں جو ملازمت میں توسیع کے خواہشمند ہوں: خورشید شاہ

Sep 22, 2015

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف وہ جنرل نہیں جو مدت ملازمت میں توسیع کے خواہشمند ہوں۔ راحیل شریف کی مقبولیت پر ہمیں خوشی ہے۔ دبئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ سیاست دان جب بیٹھتے ہیں تو گفتگو اور غور و فکر تو ہوتا ہے ہم نے یہاں گپیں نہیں ماریں۔ دبئی اجلاس میں پارٹی کو مضبوط کرنے پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات کے نتائج پارٹی کی مقبولیت کا پیمانہ نہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تو پرویز مشرف کی ق لیگ بھی جیتی تھی۔

مزیدخبریں