بھارتی پنجاب کے میڈیکل کالج نے 40 کشمیری طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا

سرینگر؍امرتسر(اے این این)بھارتی پنجاب کے دیش بھگت میڈیکل کالج میں ہاسٹل انتظامیہ نے 40 کشمیری طالبات کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے انہیں ہاسٹل سے نکال دیا ان طالبات کو شب کھلے آسمان تلے گزارنی پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے ضلع مکتسر میں دیش بھگت میڈیکل کالج میں 40کشمیری طالبات کو انتظامیہ نے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا۔ طالبات نے پیر کے روز میڈیا کو بتایا کہ مکتسر میں واقع دیش بھگت میڈیکل کالج سے ہمیں بغیر کسی وجہ کے کالج ہاسٹل سے سامان سمیت بے دخل کردیا گیا۔ ہمارے ساتھ کشمیری ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ میڈیا کے مطابق کشمیری طالبات کو کالج سے زبردستی بے دخل کرنے پر مکتسر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کلجیت پال سنگھ نے کالج کا دورہ کرکے واقعہ کی تحقیقات کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...