اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو لکھے خط میں کہا گیا ہے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144نافذ اور ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی ٹی آئی 4اکتوبر کو جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اسے مکمل تفصیل کے ساتھ درخواست دینا ہو گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی جانب سے تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کو لکھے خط میں کہاگیا ہے تحریک انصاف جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو وہ پہلے انتظامیہ سے رابطہ کرے۔