مسئلہ کشمیر‘ امان اﷲ خان کی دو مرحلوں میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز، نواز شریف، مودی کو خطوط

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کشمیری رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سرپرست اعلیٰ امان اﷲ خان نے پاکستان بھارت وزراء اعظم میاں نواز شریف اور نریندر مودی کو خط ارسال کئے ہیں جن میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لئے دو مرحلوں میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں پوری ریاست جموں کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز دی ہے۔ امان اﷲ خان کا موجودہ فارمولا ان کے سابقہ فارمولا سے ملتا جلتا ہے۔ نئے فارمولے میں تجویز دی گئی ہے کہ ریاست جموں کشمیر کو پندرہ سال کے لئے الگ چھوڑ دیا جائے اور پہلے مرحلے میںخود مختاری اور الحاق کے درمیان ریفرنڈم کرایا جائے اور اگر اکثریت الحاق کے حق میں ووٹ دے تو دوسرے مرحلے میں ریاست کے پاکستان یا بھارت سے الحاق کے بارے میں ریفرنڈم کرایا جائے۔ امان اﷲ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس فارمولے کی نقول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ‘ سلامتی کونسل کے مستقل اور غیرمستقل ممبران‘ اسلام آباد میں متعین غیرملکی سفراء پاکستان انڈیا آزاد و مقبوضہ کشمیر کی حکومتوں‘ سیاسی قائدین‘ دانشوروں کو ارسال کی گئی ہیں۔ محمد یاسین ملک کو سری نگر فارمولے کی کاپی بھیجی گئی ہے۔ امان اﷲ خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور نظربندیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بتایا آج منگل 22 ستمبر کو یاسین ملک سری نگر میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...