ڈس انفارمیشن مہم کے باوجود فتح حق اور سچ کی ہو گی: عبدالعلیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی وزراء کی سرپرستی میں نواز لیگ کے میڈیا سیل نے میرے خلاف ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر د ی ہے اور من گھڑت الزامات کے ذریعے آئے دن نئے سے نئے شو شے چھوڑے جا رہے ہیں لیکن انہیں اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ہو گی اور انشاء اللہ کامیابی حق اور سچ کی ہو گی ۔ وہ گزشتہ روز ریلوے پاور ہا ؤس اور ٹینکی نمبر 56کے علاقے میں ڈور ٹو ڈور مہم میں گفتگو اور کارنر میٹینگز سے خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن