کوونڑی (نامہ نگار) عوام کو نادرا کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی آن لائن نادرا کارڈ کا حصول آسان اور سہل بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین نادرا عثمان مبین یوسف ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ عوام اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کو تمام تر مشکلات سے باہر نکالا جائے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی واضح ہدایت ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نادرا اور پاسپورٹ کے حصول میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ان کی ہدایت کی روشنی میں آن لائن کو زیادہ سے زیادہ پریکٹیکل بنانا ہے تاکہ عوام اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنا کارڈ بنوا سکیں جس سے نہ صرف انہیں بڑی بڑی لائنوں میں کھڑا …… اور ویٹنگ لسٹ سے بچایا جا سکے گا بلکہ خود اپنا کارڈ آن لائن جمع کرا سکیں گے چیئرمین نادرا نے کہا کہ موبائل ٹیم کو عوام کے اصرار پر دوبارہ شروع کر دیا گا تاکہ جن شہروں اور علاقوں میں ٹائم دے دیا گیا ہے انہیں فوری کلیئر کر دیا جائے جبکہ عوام کو آن لائن سے آگاہی دینے کے لئے ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا جائے گا دریں اثناء برطانیہ سے اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم فوری طور پر کمشنر اوورسیز افضال بھٹی کو موبائل ٹیم کی بندش سے آگاہ کیا جنہوں نے نادرا انتظامیہ سے بات کرکے دوبارہ نادرا ٹیم کو مختلف شہروں میں جاکر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا کہا نادرا نے اوورسیز کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں دوبارہ موبائل ٹیم کا آغاز کر دیں گے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کمشنر افضال بھٹی اور چیئرمین نادرا عثمان مبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔