پاک بحریہ میں سمندروں کا عالمی دن منایا گیا‘ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم و تربیت ضروری ہے: نیول چیف

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ میں سمندروں کا عالمی دن منایا گیا جس کے تحت عوام الناس کی معلومات اور آگاہی کیلئے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دن ہر سال ستمبر کے آخری ہفتے میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے اس سال کا موضوع ’’بحری علوم کی تعلیم اور تربیت‘‘ منتخب کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی قوم کے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم اور تربیت بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن