لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے 20سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی جبکہ نامعلوم رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے معلوم ہو اہے کہ محلہ اتحاد کالونی احمد پارک موہنی روڈ کا رہائشی 20سالہ برہان تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ رنگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار رکشہ نے ٹکر مار دی جس سے برہان سڑک پر گرنے سے شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ڈیفنس: رکشے کی ٹکر سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق
Sep 22, 2015