لاہور(سٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے ڈاکو گوالمنڈی نسبت روڈ پر راہ گیر کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گوالمنڈی ٹائیگر سکواڈ مو قع پر پہنچ گئے جن کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چور تھانہ جنوبی چھائونی کے علاقہ میں نعمان کے گھر سے 8لاکھ25ہزار مالیت اور تھانہ اقبال ٹائون میں اصغر کے گھر سے ساڑھے 6لاکھ کی نقدی وزیورات چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے تھانہ وحدت کالونی کے بلاک کے علاقہ میں ماہ رخ سے 4لاکھ20ہزار روپے موبائل ،تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں ظہیر سے 87ہزار نقدی و موبائل ، تھانہ ساندہ کے علاقہ میں بشیر سے 1 لاکھ10ہزار موبائل ، تھانہ اسلام پو رہ کے علاقہ میں عظیم سے 88ہزار روپے موبائل اور تھانہ جوہرٹائون کے علاقہ میں سلیم سے 45ہزار روپے موبائل لوٹ لیا کوٹ لکھپت میں شہزاد ،گجر پورہ میں وسیم،شاہدرہ میں اسجد،شاد باغ میں عاصم ،ڈیفنس بی میں وقاص ،مصری شاہ میںسرفراز، پرانی انارکلی میںاسد،باغبانپورہ میں وسیم جنوبی چھائونی میںعمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔