لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث دہرے قتل کے دو ملزمان عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے پر باآسانی فرار ہو گئے۔ متعلقہ پولیس اور سکیورٹی اہلکار کچھ نہ کر سکے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںتین رکنی بنچ نے ملزم اقبال اور جبار کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ بتولا پاکپتن پولیس نے ایک ہی وقوعہ کے دو مقدمات درج کئے ہیں، ملزم اقبال اور جبار کے کیخلاف کوئی گواہ نہیںہے۔