لاہور (نامہ نگاران) 2 لڑکیوں سے زیادتی جب کہ دیور نے ساتھی سے مل کر بھاوج کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ پرانی منڈی پتوکی کا سجاد، رشید کی بیٹی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ساہیوال کے نامہ نگار کے مطابق ساہیوال میں دوسہرہ گرائونڈ میں راشد نے ظفر کی بیٹی (ع) کے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور فرار ہوگیا پاکپتن کے نامہ نگار کے مطابق 17 ایس پی کی (م) کو اس کے دیور عامر نے ساتھی کے ساتھ اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعات کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
قصور، ساہیوال: 2 لڑکیوں، پاکپتن میں اوباش کی بھاوج سے زیادتی
Sep 22, 2016