لاہور (آئی این پی) وزیراعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے ‘پاکستان اوربھارت میں جنگ سے دونوں کو نقصان ہوگا مگر بھارت جنگ کے معاملے میں ہم سے خوفزدہ ہے‘بھارت کو مجبورکر دیا جائیگا وہ کشمیر سے نکل جائے ‘کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وہ مزار اقبالؒ پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم آ زاد کشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے اور سی پیک منصوبہ بھی بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہامگر بھارت کی تمام سازشیں اور کوشش ناکام ہوں گی اور انشاء اللہ سی پیک کا منصوبہ ہر صورت مکمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کے معاملے میں پاکستان سے خوفزدہ ہے مگر اگر پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوگی تو دونوں ملکوں کو نقصان ہو گا۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق ہی حل ہو گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر