رواں برس 3 لاکھ 60 ہزار پناہ گزینوں کو جگہ دیں گے: اوباما، 50 ممالک کی طرف سے وعدے کا اعلان

Sep 22, 2016

نیویارک (بی بی سی) امریکی صدر اوباما نے دنیا کے 50 ممالک کی جانب سے وعدہ کیا ہے کہ وہ جنگ سے متاثرہ ممالک کے تین لاکھ 60 ہزار پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دیں گے۔اوباما نے منگل کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بتایا کہ جرمنی اور کینیڈا رواں برس دوگنی تعداد میں پناہ گزینوں کو اپنے ہاں جگہ دیں گے۔اوباما کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم مسئلے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دو کروڑ دس لاکھ پناہ گزین اپنے ملکوں سے جنگ یا ظلم و زیادتی کے باعث نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ شام میں چھ سال سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں وہاں سے 90 لاکھ افراد نے نقل مکانی کی۔ صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ آنکھیں موڑ سکتے ہیں نہ اپنی پشت پھیر سکتے ہیں، ان خاندانوں پر اپنے دروازے بند کر دینا اپنی روایات سے دھوکہ دہی ہوگی۔ اگلے مالی سال کے لئے امریکہ نے ایک لاکھ دس ہزار نئے پناہ گزینوں کو جگہ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے مقابلے رواں ماہ تک یہ تعداد 85 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ممبر ممالک جو پناہ گزینوں کی مدد کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ پناہ گزین بچوں کے لیے سکولوں اور پناہ گزینوں کو روزگار فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔
اوباما/ وعدہ

مزیدخبریں