انقرہ: ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگا کر اسرائیلی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش، پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کر دیا

Sep 22, 2016

استنبول (رائٹرز+ اے ایف پی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ترکی کی پولیس کے مطابق چاقو سے مسلح حملہ آور نے اسرائیلی سفارتخانے کی  طرف جانے کی کوشش سے پہلے بلند آواز میں ”اللہ اکبر“ کا نعرہ بھی لگایا جس کے بعد پولیس نے حملہ آور کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سفارت خانہ کا تمام عملہ محفوظ ہے۔
اسرائیلی سفارتخانہ/ حملہ آور

مزیدخبریں