1995ءسے دنیا بھر میں پاکستانی پرچم لہرا رہا ہوں : سید فیصل شاہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) اپنے ملک کا جھنڈا سربلند رکھنے والی قومیں ہی کامیابی کی منازل طے کرتی ہیں۔ پاکستان کی حفاظت اور اس کی قدر کریں۔ان خیالات کااظہار دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنیوالے نوجوان سید فیصل شاہ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور کے مطالعاتی دورہ پر آئی گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ، جلوموڑ کی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی ذوالفقار احمد راحت ، محمد اکرم چودھری، عارف محمود اور سید فیصل شاہ نے کہا کہ میری بچپن سے ہی یہ خواہش تھی کہ پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں سربلند کروں۔ میں 1995ءسے پوری دنیا میں گھوم کر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہوں ۔ اسی سلسلے میں جب میں مقدس مقام مسجد اقصیٰ پہنچاتو وہاں مسلمانوں کی حالت دیکھ کر پاکستانی جھنڈے کی اہمیت اور آزادی کی قدر کا اندازہ ہوا۔میں نے وہاں پاکستانی پرچم لہرایا تو فلسطینیوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ایک فلسطینی ماں نے کہا کہ ہمیں اس جھنڈے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ شاہد رشید نے کہا کہ پرچم کسی بھی قسم کی سربلندی کا نشان ہوتا ہے۔ اس کی حفاظت اور اسے سربلند رکھنا ہمارا فرض ہے۔

ای پیپر دی نیشن