نیویارک (آئی این پی) تحریک انصاف کی امریکی قیادت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کی امریکی قیادت کو پیغام بھیجا تھا کہ جب وزیر اعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں تو آپ جنرل اسمبلی کے باہر وزیراعظم کے خلاف پانامہ لیکس پر احتجاج کریں۔ تحریک انصاف کی امریکی قیادت نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس وقت وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر بات کر رہے ہیں، ان کا ایجنڈا صرف مسئلہ کشمیر ہے ہم وزیراعظم کے خلاف احتجاج نہیں کرینگے۔
’’کشمیر کی بات ہو رہی ہے‘‘: تحریک انصاف امریکہ کا اقوام متحدہ کے باہر نواز شریف کیخلاف احتجاج سے انکار
Sep 22, 2016