راولپنڈی (صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) پاکستان امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کا 25واں اجلاس راولپنڈی میں ہوا پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب وزیر دفاع ڈیوڈ شیر نے کی فریقین نے خطے میں قیام امن سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسندوں کی سرکوبی میں باہمی شراکت داری نے اہم کردار ادا کیا۔ امریکی وفد نے یقین دلایا کہ فاٹا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں پاک فوج کی حمایت جاری رکھیں گے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں پاک فوج کی کارروائیوں سے پاکستان افغان سرحد پر سیکورٹی بہتر ہوئی، پاکستانی وفد نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان وزارت دفاع کے مطابق امریکہ نے شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ امریکہ نے عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس توڑنے میں پیشرفت کو تسلیم کیا۔ عسکریت پسند نیٹ ورکس توڑنے سے پاکستان افغان سرحد پر سکیورٹی بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
فاٹا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں‘ پاک فوج کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکہ
Sep 22, 2016