نااہلی کیس‘ الیکشن کمشن نے عمر ان خان کو آج کیلئے نوٹس جاری کردیا

Sep 22, 2016

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے نااہلی کیلئے دائر کیس میں عمران خان کو آج (جمعرات) کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار ہاشم بھٹہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمشن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے انہیں نااہل قرار دے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا ضان کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔

مزیدخبریں