لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر )خواتین کی کرکٹ ٹیموں کیلئے سٹیٹ بنک کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقادکیا جارہاہے۔ ٹورنامنٹ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان، پاکستان کرکٹ بورڈ الیون اور زرعی ترقیاتی بنک کی خواتین کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ سٹیٹ بنک سپورٹس کمپلیکس نارتھ ناظم آباد کراچی میں کھیلا جائےگا۔ اس کرکٹ سٹیڈیم کو رواں سال ہی مکمل کیا گیا ہے۔ یہ ٹورنا منٹ آج سے 29 ستمبر کے درمیان منعقد کیاجارہاہے۔ترجمان سٹیٹ بینک کاکہنا تھاکہ اس ٹورنا منٹ کےانعقادسے ہماری کرکٹ کی خاتون کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مسابقتی کرکٹ میں تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
سٹیٹ بنک خواتین کرکٹ ٹورنا منٹ آج سے شروع ہوگا
Sep 22, 2016