نواز شریف کشمیر کارڈ کھیل رہے ہیں، جنرل اسمبلی سےخطاب پر بھارتی میڈیاکو آگ لگ گئی

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب پر بھارت میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔وزیراعظم کے خطاب کے بعد بھارتی میڈیا آگ اگلنے لگا، وزیراعظم پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام بھی لگا ڈالا۔ ایک بھارتی چینل نے تو بے شرمی اور ڈھٹائی کی حد کردی، جھوٹے شریف کا ہیش ٹیگ لگادیا۔وزیر اعظم کا کشمیریوں اور برہانی وانی شہید کو شاندار خراج عقیدت بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھایا، فوراً ہرزہ سرائی شروع کردی۔ الزام لگایا کہ پاکستانی وزیر اعظم کشمیر کارڈ کھیل رہے ہیں۔وزیر اعظم کے خطاب سے انڈین میڈیا ایسا حواس باختہ ہوا کہ نواز شریف کوہی گھبراہٹ کا شکار قرار دے دیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب نے پورے بھارت کو ذہنی ہیجان میں مبتلا کردیا اور بھارتی میڈیا اس کی بڑی مثال ہے ۔

ای پیپر دی نیشن