پاکستان مخالف بینرز، سینیٹ میں سوئزرلینڈ کے جانبدارانہ رویہ پر تنقید

Sep 22, 2017

اسلام آباد(خبر نگار) سوئٹرز لینڈ میں پاکستان مخالف بینرز پر ارکان سینٹ کا موثر طریقے سے جواب ، چیرمین سینٹ نے ہر موقع پر قومی اہمیت کے ایشوز پر جس طرح سے سخت موقف اختیار کیا اس سے پاکستانی قوم کے جذبات کی بھر پور ترجمانی ہو ئی ہے۔ ارکان کا اس موقع پر حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کی سست روی پر سخت تنقید اور سینٹ کے کردار کی تعریف کی گئی۔چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے دکھ بھرے انداز میں پہلے پورے ایوان کو اعتماد میں لیا جس کے بعد ایوان میں موجود تقریباً تما جماعتوں کے سینیٹرز نے ان کے قول کی تائید کی ، ارکان نے دنیا بھرکے انسانی حقوق کے علمبردار ملک سوئٹرز لینڈ کے اس جانبدارانہ رویہ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ا نسانی حقوق کے علمبردار ملک سوئٹرز لینڈنے پاکستان مخالف نعروں پر پاکستانی احتجاج پر کان نہیں دھرے ۔ پاکستان کے شدید ردعمل پر فوری کارروائی کرتے ہوے ٔ سوئٹرز لینڈحکومت کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے تھا اور ان بینرز کو اتروانا چاہئے تھا لیکن اس کے برعکس ان بینرز میں مزید اضافہ ہوا ۔سینٹ میں کل سات نکاتی ایجنڈا تھا جس کی مکمل طور پر تکمیل کے بعد اجلاس کو جمعہ کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
سینٹر تنقید

مزیدخبریں