پاکستان مخالف بینرز، سینٹ میں سوئزرلینڈ کے جانبدارانہ رویہ پر تنقید

Sep 22, 2017

اسلام آباد(خبر نگار) سوئٹرز لےنڈ مےں پاکستان مخالف بےنرز پر ارکان سےنٹ کا موثر طرےقے سے جواب ، چےرمےن سےنٹ نے ہر موقع پر قومی اہمےت کےاےشوز پر جس طرح سے سخت موقف اختےار کےا اس سے پاکستانی قوم کے جذبات کی بھر پور ترجمانی ہو ئی ہے۔ ارکان کا اس موقع پر حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کی سست روی پر سخت تنقےد اور سےنٹ کے کردار کی تعرےف کی گئی۔چےرمےن سےنٹ مےاں رضا ربانی نے دکھ بھرے انداز مےں پہلے پورے اےوان کو اعتماد مےں لےا جس کے بعد اےوان مےں موجود تقرےباً تما جماعتوں کے سےنےٹرز نے ان کے قول کی تائےد کی ، ارکان نے دنےا بھرکے انسانی حقوق کے علمبردار ملک سوئٹرز لےنڈ کے اس جانبدارانہ روےہ پر سخت تنقےد کی اور کہا کہ ا نسانی حقوق کے علمبردار ملک سوئٹرز لےنڈنے پاکستان مخالف نعروں پر پاکستانی احتجاج پر کان نہےں دھرے ۔ پاکستان کے شدےد ردعمل پر فوری کارروائی کرتے ہوے ¿ سوئٹرز لےنڈحکومت کو اس کا فوری نوٹس لےنا چاہئے تھا اور ان بےنرز کو اتروانا چاہئے تھا لےکن اس کے برعکس ان بےنرز مےں مزےد اضافہ ہوا ۔سےنٹ مےں کل سات نکاتی اےجنڈا تھا جس کی مکمل طور پر تکمےل کے بعد اجلاس کو جمعہ کے لئے ملتوی کر دےا گےا۔

مزیدخبریں