اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کئی برس گزر جانے کے بعد بھی میڈم نور جہاں بدستور سُروں کی ملکہ ہیں، ان کی گائی ہوئی غزلیں، گیت، ملی نغمے اور ان کا پڑھا ہوا علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کا کلام آج بھی پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے ملکہ ترنم نورجہاں کی سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی فنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ان کا خلاءآج تک پر نہیں ہو سکا۔ پوری قوم ملکہ ترنم نورجہاں کو ان کی بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
سروں کی ملکہ نورجہاں کا خلاءآج تک پر نہیں ہوسکا‘ مریم اورنگزیب
Sep 22, 2017