سپریم کورٹ میں کیسز کی عدم تیاری پر 3وکلاءکو جرمانہ، ایک کو وارننگ

اسلام آباد( محمدصلاح الدین خان)سپریم کورٹ میں کیسز کی عدم تےاری پر تین سنیئر وکلاءکو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کردےاگےا جبکہ ایک سنیئروکیل کو وارننگ دے کر چھوڑ دےا گےا۔ پنجاب کوآپریٹیو ہاﺅ سنگ سوسائٹی ایکٹ1992ءسے متعلق کیس کی سماعت میں سردار محمد اسلم، ایڈووکیٹ قمر افضل، ایڈووکیٹ ندیم ملک کو فی کس 10, ہزاروپے ایس او ایس ا و ایس و یلج (چیرٹی) میں جمع کروا کررسید عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سابق جسٹس ایڈووکیٹ مزمل خان کی کیس میں عدم تےار پر جرمانے کی بات کی تو وکیل نے کہا کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوگےا تھا ان کی ریڑھ ہڈی ابھی تک ٹھیک نہیں ، درست انداز میں چل نہیں سکتے عدالت مہلت دے آئندہ سماعت پر وہ تےاری کرکے آئیں گے جس پر فاضل عدالت نے وارننگ دیتے ہوئے جرمانہ کرنے کا ارادہ موخر کردےا۔ دوران سماعت جسٹس قاضی نے سنیئر وکلاءکی عدم تےاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے تین بار وکلاءکو طلب کےا تھا اب ان کے آنے پر آخر میں کیس سنا جارہا ہے،سمجھ نہیں آتا قانون پر کس طرح کب عمل درآمد ہوگا، سنیئر کونسلز تےاری کرکے نہیں آتے کےا ججز کا کام ہے کہ وہ کیس بھی تےار کریں ؟ پھرکیس بھی سنیں ،وکلاءکی جانب سے کبھی معاونت فراہم نہیں کی گئی ، کیس میں معاونت کے لیئے کوئی ریفرنس بک نہیں دی گئی ،ہم سپریم کورٹ کے وکلاءکو بس احترام ہی دیتے ہیں مگر بدلے میں عدالت کو کوئی اسسٹنٹ فراہم نہیں کی جاتی ، وکلاءکی جانب سے بس احتجاج اور ہڑتالیں ہو رہی ہیں ، کیس میں وکیلوں سے لڑنا پڑتا ہے ، غصہ کرنا پڑتا ہے مگر کوئی بہتری نہیں آرہی ،بعدازں سنیئر وکیل سردار اسلم نے عدالت سے مختصر التواءکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وہ تےاری کے ساتھ آئیں گے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...