آرٹسٹس ایکویٹی راولپنڈی اسلام آباد نے ٹی وی ، ریڈیو اور اسٹیج کے فنکار ممبران میں پہچان کارڈ تقسیم کر دئےے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)آرٹسٹس ایکویٹی راولپنڈی اسلام آباد نے ٹی وی ، ریڈیو اور اسٹیج کے فنکار ممبران میں پہچان کارڈ تقسیم کردیئے ۔راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنکار معاشرے کا حساس اور انتہائی پرامن طبقہ ہے جس کی بدولت گھٹن زدہ ماحول اور امن و امان کی صورتحال سے دوچار عوام کو تفریح مہیا ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹاﺅن فیز ٹو کے دوسرے پراجیکٹ میں فنکاروں کا بھی حصہ رکھا جائیگا فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت بھی کردار ادا کرے ۔فنکاروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ئلے جہاں بھی ضرورت پڑی سب سے پہلے وہاں موجود ہوگا۔تقسیم پہچان کارڈزکی تقریب سے چیئرپرسن آرٹسٹ ایکویٹی عاصمہ بٹ ، صدر نعیم خان ،نائب صدر حاجی سلیم ،جنرل سیکرٹری امتیاز علی باقری ، سنئیر ہدایتکار و مصنف رفعت علی قیصر ، غلام مصطفی کیف ، خالد عباسی ، چیئرمین مجلس عاملہ ظہیرچوہدری نے بھی خطاب کیا اس موقع پرخالدضیا صدیقی ، مشتاق ندیم ، ریاض صدیقی، اسلم بھٹی ، اور خصوصی آمد سنیئر لیجنڈ فنکار سجاد کشور بھی موجود تھے عاصمہ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فنکاروں کو اپنے حقوق کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹاہونا ہوگا آرٹسٹس ایکویٹی کا الیکشن ایک مشکل مرحلہ تھا جسے طے کرکے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری اور اب فنکاروں میں پہچان کارڈز تقسیم کردیئے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے دوسرے پراجیکٹس بھی جلد شروع کرکے انہیں پایا تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...