راولپنڈی(نیوز رپورٹر) قیام امن محض ایک دن کی خواہش نہیں اس کےلئے مسلسل اور ہمیشہ جدوجہد کرنی ہو گی آج کا دن ملک میں قیام امن کےلئے قربانیاں دینے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا متقاضی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹری اطلاعات محمد امرصدیقی نے عالمی یوم امن کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے مسلمان بھائی چارگی کے رشتے میں پروئے ہوئے ہیں اور ایک جسم کی مانند ہیں جسطرح جسم کے ایک حصے کی تکلیف پورا جسم محسوس کرتا ہے اسی طرح مسلمان بھی کسی دوسرے مسلمان کو تکلیف میں مبتلا دیکھ کر تڑپتاہے ۔ عامر صدیقی نے کہا کہ رب العالمین نے اپنے محبوب پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کےلئے رحمت بنا کر بھیجا مسلمان اسوہ حسنہ کو کامیابی کا زینہ سمجھتے ہیں یہ ہر گز دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں ۔
قیام امن کےلئے مسلسل جدوجہد کرنی ہو گی، محمد عامرصدیقی
Sep 22, 2017