مولانا عبدالعزیز، مولانا محمد لدھیانوی، مولانا معاویہ اعظم، مفتی کفایت اللہ، علامہ محمد عباس سمیت 31علماءکے راولپنڈی میں داخلے پر دوماہ کیلئے پابندی

Sep 22, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لال مسجد اسلام آباد کے خطےب مولانا عبدالعزےز، مولانا محمد احمد لدھےانوی،مولانا معاوےہ اعظم،کے پی کے اسمبلی کے سابق اےم پی اے مفتی کفائت اللہ،علامہ محمد عباس کمےلی سمےت ملک کے 31 علمائے کرام کے ضلع راولپنڈی کی حدود مےں داخلہ پر دوماہ کےلئے پابندی لگا دی گئی ہے اس سلسلے مےں ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل نے جمعرات کو نوٹےفکےشن جاری کردےاجن دےگر علماءکے داخلے پر پابندی
لگائی گئی ہے ان مےں مولانا عطااللہ بندےالوی سکنہ سرگودھا ، مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی سکنہ اسلام آباد ،مولانا اورنگزےب فاروقی سکنہ کراچی ، سےد محمد عرفان مشہدی سکنہ منڈی بہاﺅالدےن ، علامہ محمد ےوسف رضوی سکنہ لاہور ،مولانا عبدالرزاق سکنہ خوشاب ، مولانا عمر حےدری سکنہ لاہور ،مولانا عبدالرﺅف سکنہ نور پورتھل خوشاب ، مولانا مطےع اللہ رشےد سکنہ گوجرانوالہ ، قاری محمد سلےمان سکنہ تلہ گنگ چکوال ، مولانا ضےااللہ شاہ بخاری سکنہ گجرات ، مولانا عالم طارق سکنہ جھنگ ،مولانا عبدالرحمٰن شاکر سکنہ گوجرانوالہ ، مفتی سےد ارشد الحسےنی سکنہ کراچی ، مولانا ثنا اللہ حےدری سکنہ سندھ ، مولانا احمد شعےب خان سکنہ مےانوالی ، ملک اعجاز حسےن آف خوشاب ، علامہ منور عباس علوی سکنہ ٹھوکر نےاز چےگ لاہور ، علامہ محمد تقی نقوی سکنہ ملتان ، علامہ محمد حسےن سکنہ سرگودھا،مولانا محمد اقبال سکنہ لاہور ، مولانا محمد نواز بلوچ سکنہ خوشاب ، علامہ غلام شبےر سکنہ ملتان ، مولانا مہدی وہاب موسوی سکنہ مظفر گڑھ ،مولانا محمد حسےن ڈےرہ غازےخان ، علامہ ذوالفقار علی نقوی سکنہ کراچی شامل ہےں ڈپٹی کمشنر نے اپنے حکمنامے مےں کہا کہ مےں جانتا ہوں کہ ےہ علماءاشتعال انگےز تقارےر کرتے ہےں جس سے فرقہ ورانہ کشےدگی پےدا ہونے کا اندےشہ ہوتا ہے اس لئے امن عامہ کےلئے ان کے ضلع راولپنڈی مےں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔

مزیدخبریں