عمران عدالتوں سے بھاگتے‘ چیمپئن ہیں تو کرپشن کا ثبوت لائیں : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں الگ الگ بڑے جلسوں سے خطاب میں جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کے آغاز تعمیر کا افتتاح کیا اور اربوں روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کےا۔ وزےراعلیٰ نے ڈےرہ غازی خان مےں مےٹروبس سروس شروع کرنے، ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال مےںکڈنی اور دل کے امراض کے وارڈوں کے قےام اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان کےا۔ وزےراعلیٰ نے مظفرگڑھ سے ہےڈ پنجند تک 90کلو مےٹر طویل سڑک کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا جبکہ مظفرگڑھ مےں بہاﺅالدےن زکرےا ےونےورسٹی کا کےمپس بنانے کا بھی اعلان کےا اور کہاکہ جلد ہی مظفر گڑھ مےں بھی مےٹروبس چلے گی۔ وزیراعلی نے جلسے سے خطاب میں کہاکہ ڈی جی خان مظفرگڑھ دو رویہ سڑک پر 13 ارب 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جنوبی پنجاب کےساتھ دیگر صوبوں میں بسنے والے ہمارے بھائی بھی اس اہم منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے اور جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اتنا بڑا منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ میں اس منصوبے کے کام کے معیار اور رفتار میں کمی نہیں آنے دوں گا اورکام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جب تک جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب سے نہ ملا دوں، میں چےن سے نہےں بےٹھوں گا۔ 2018ءکے انتخابات مےں ڈی جی خان مسلم لےگ (ن) کا قلعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب کے عوام نے مسلم لےگ (ن) کو اےک بار پھر خدمت کا موقع دےا تو ہم ڈی جی خان، مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دےگر شہروں کو لاہور کے برابر لانے کےلئے دن رات اےک کردےںگے۔ وزیراعلی نے فےصل سٹےڈےم مظفرگڑھ مےں اےک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو دن رات کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے ہےں وہ جھوٹ بولتے ہےں کےونکہ انہوں نے اپنے صوبے مےں اےک دھےلے کا بھی کام نہےں کےا ہے۔ جو جھوٹ بولتے ہےں،کرپشن کرتے ہےں اور پاکستان کو قائدو اقبال کا پاکستان نہےں بننے دےنا چاہتے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مخالفت کرتے ہےں، آپ نے ان کا مقابلہ کرنا ہے، ان کے ساتھ لڑنا ہے اور انہےں ان کے مذموم ارادوں مےں ناکام بنانا ہے۔ نوازشرےف کی قےادت میں پاکستان مسلم لےگ (ن) نے 2013ءکے انتخابات مےں عوام سے جو وعدے کےے تھے انہےں پورا کےا ہے۔ ان مےں سب سے بڑا وعدہ ملک سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کا تھا۔ ہمےشہ کے لئے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کا وقت آگےا ہے۔ سابق حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ دےنے کی بجائے لوٹ مار کی اور رےنٹل پاور پراجےکٹ کے نام پر کرپشن کی ،نندی پورپاور پراجےکٹ کو روک کر غرےب قوم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاےا۔ سےاسی مخالفےن گلا پھاڑ پھاڑ کرکہتے ہےں کہ بڑی کرپشن ہے۔ جب انہوں نے ےہ الزام لگاےا کہ مےں نے جاوےد صادق نامی شخص سے 27ارب روپے کی رشوت لی تو مےں نے خان صاحب کو نوٹس دےا جس کا انہوں نے کوئی جواب نہ دےا۔ پھر نےازی صاحب نے کہا کہ پاناما کےس مےں نوازشرےف خاندان کو بچانے کےلئے مےں نے 10ار ب رشوت دی۔ اس پر بھی مےں نے انہےں نوٹس بھجواےا لےکن انہوں نے کوئی جواب نہ دےا اور نہ ہی خان صاحب عدالت مےں حاضر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب ملک کی دولت کو لٹےروں سے بچانے کے لئے اتنے چےمپئےن بنتے ہےں تو مےں انہےں چےلنج کرتا ہوں کہ مجھ پر اےک دھےلے کی اگر کرپشن کا الزام ہے تو عدالت مےں ثبوت دو۔ خان صاحب اتنے ہی چیمئین بنے پھرتے ہیں تو وہ میرے نوٹس پر جواب بھی دیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا -10ارب روپے کی رشوت کی پیشکش کی بے بنیاد بات کی اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا بلکہ خان صاحب عدالت سے بھاگتے ہیں۔ میں نے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں اور سیلاب کے دنوں میں قسم کھائی تھی کہ جنوبی پنجاب کی حالت بدلوں گا اور یہ میری زندگی کا مشن ہے، ان لوگوں کو ملتان میٹرو کی تکلیف ہے، ڈینگی آیا تو ہم نے اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی اور سب کچھ لے کر حاضر ہوئے- مےں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ اگر مےرے تےنوں ادوار مےں اےک دھےلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اور مےرا گرےبان ہوگا۔ ےہی نہےں اگر مےرے مرنے کے بعد بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دےا جائے۔ نےازی صاحب اےسا شخص ہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے اور اسے وہ بات بھی ےاد نہےں رہتی جو وہ آدھا گھنٹہ پہلے کہہ چکا ہوتا ہے۔ اگر اےسا شخص عوامی لےڈر بن کر سامنے آرہا ہے تو قوم خود فےصلہ کرے کے وہ اپنے بچوں کو کےسے عظےم معمار بناسکتے ہےں۔ مےں نے اپنے 9سالہ دور مےں غرےب قوم کی محنت اور خون پسےنے کی کمائی کے اربوں روپے بچائے ہےں۔ مےر ے خلاف ملتان مےٹروبس کرپشن کا اےک بے بنےاد الزام اور ڈھکوسلہ گھڑا گےا۔ چےن کی حکومت نے بھی اس الزام کو جھوٹ اور فراڈ قرار دےا۔ ملکی اداروں نے بھی اس کی تحقےقات کیں اور اس الزام کے فراڈ کو سامنے لے کر آئے۔ جب پنجاب کو ڈےنگی کی وباءکا سامنا کرنا پڑا تو نےازی صاحب نے نوازشرےف اور مجھے ڈےنگی برادران کہا اور2011ءمےں خان صاحب نے ےہ سرٹےفکےٹ ہمےں دےا، مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ اب ےہی وباءپشاور مےں آئی ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پشاور کے عوام کو اس وباءسے جلد نجات دلائے۔ بدقسمتی سے پشاور مےں جب ڈےنگی کی وباءآئی تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے اور وہاں سےر کرتے رہے ۔خان صاحب کو پہاڑوں کی سےر چھوڑ کرصوبے کے عوام کے دکھ درد بانٹے کےلئے ان کے ساتھ ہونا چاہےے تھا لےکن شاےد ان کے دل مےں عوام کا کوئی درد نہےں ہے۔ انشاءاللہ جنوبی پنجاب کی 55تحصےلوں مےں نہاےت شفاف طرےقے سے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے ٹھےکے اس سال کے آخر تک دےئے جاچکے ہوں گے اور اگلے سال اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو جنوبی پنجاب کے عوام کو صاف پانی ملے گا۔ شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی فورس پنجاب کے شہید کانسٹیبل جاوید اقبال کی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کی اہلیہ کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل جاوید اقبال کی اہلیہ اور بچوں کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دینے کا اعلان کیا جبکہ گھر کے علاوہ شہید کی فیملی کو 7 مرلے کا پلاٹ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل کے بچے کو پولیس میں ملازمت دینے کا اعلان کیا جبکہ شہید کے اہلخانہ کی دیکھ بھال اور ٹرانسپورٹ کیلئے ماہانہ 20 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا اور شہید کی مدت ملازمت پوری ہونے تک اہلیہ کو پوری تنخواہ ملتی رہے گی۔
شہبازشریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...