اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پرسماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔جمعرات کوجسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست ن لیگ کے سا بق ایم این اے شکیل اعوان نے دائرکی۔ شیخ رشید نے عدالت میں وکیل کی اہلیہ کی وفات کا بتایا تو عدالت نے بغیرکسی کارروائی کے سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شکیل اعوان نے کہا کہ شیخ رشید نے گوشوارں میں غلط بیانی کی ، عمران خان اور شیخ رشید اخلاقی ومالی بدعنوان ہیں۔
سپریم کورٹ :شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پرسماعت دوہفتے کیلئے ملتوی
Sep 22, 2017