اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں خیبر پی کے میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2017کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت میں جمعیت علماء اسلام کے وکیل کے دلائل آج(جمعہ ) کو مکمل ہونے کے بعد امکان ہے کہ کیس کا مختصرفیصلہ سنادیا جائے گا۔سیاسی بنیاد پر فلور کراسنگ(لوٹا کریسی) کو روکنے کے لیئے عوامی نمائندگی ایکٹ 2013 میں ترامیم کی گئیں ہیں ، فیصلہ آنے کے بعد ایبٹ آباد کے ضلع ناظم سردارشیر بہادر خان، نائب ناظم شوکت خان تنولی ودیگر درخواست گزاروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہوجائے گا ۔مذکورہ افراد نے تحریک انصاف کے سیاسی پلیٹ فارم سے 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیااور کامیاب ہونے کے بعد وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔