کروڑوں کی مبینہ کرپشن کرنیوالے پٹواری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل خارج

Sep 22, 2017

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں شاہ نواز پٹواری کی مبینہ طور پر کروڑوںروپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں نیب کی جانب سے ملزم کی بریت کے خلاف کے دائر اپیل خارج کردی گئی۔ عدالت نے ملزم کی رہائی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں کیس جج کی مرضی سے چلتا ہے وکیل کی مرضی سے نہیں، عدالت آپ(وکیل)سے سوال کررہی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ اس سوال کی ضرورت نہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے آپ نے نہیں۔

مزیدخبریں