اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و نیب ملزم ڈاکٹر عاصم کے کیس کے شریک ملزمان کی سندھ ہائی کورٹ سے بریت کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپلیں مسترد کرتے ہوئے خارج کردی گئیں۔ دوران سماعت جسٹس مقبول نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا قوانین کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے ملزم کو کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں کراچی رینجرز نے اٹھایا 90دن اپنے پاس رکھاپھر نیب نے 8سے زائد ماہ زیر حراست رکھا مگر کچھ ثابت نہ کرسکے اب پھر رگڑا لگانے کے لیئے ڈیمانڈ کی جارہی ہے جبکہ نیب کی جانب سے کوئی مٹیریل ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جارہا ۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب بنام شعیب وارثی اپیل کی سماعت کی تو سپیشل نیب پراسیکیوٹر ناصر محمود مغل کی جانب سے ملزم کی بریت منسوخ کرکے شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی گئی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے کیس میں شریک ملزم ہے دوسرے ایل این جی کی امپورٹ ایکسپورٹ کی مبینہ کرپشن میں ملوث ہے عدالت نے کہا کہ کوئی ٹھوس ثبوت ہیں تو پیش کریں۔
.ڈاکٹر عاصم کیس میں شریک ملزمان کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل مسترد
Sep 22, 2017