کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے دو نئے جہازجن کے نام پی ایم ایس ایس سبقت اور رفاقت ہیں ایک پُر وقار تقریب میںکو با قا عدہ طور پر بیڑے میں شامل کر لئے گئے۔ USکوسٹ گارڈ کے زیر استعمال رہنے کے بعد ان جہازوں کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی میں شمولیت سے قبل مکمل طور Overhaul کیا گیا ہے‘ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر تھے اس کے علاوہ US کونسل جنرل کراچی اور ممتاز حکومتی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ یہ جہاز سمندر میں پٹرولنگ ‘ نگرانی‘ سرچ اینڈ ریسکیو اور نفازِ قانون جیسے آپریشن کو موثر انداز میں نبھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ان جہازوں کے عملے نے US کوسٹ گارڈ سے تربیت حاصل کی ہے۔