لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین سیدنوراور فلم ڈسٹربیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری اعجازکامران اورسیکرٹری فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے رجسٹرارکاپی رائٹس اینڈ پی ایف پی اے قذافی رند اور انچارج سید انجم بخاری سے ملاقات کی ۔رجسٹرارنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔سیدنوراورچودھری اعجازکامران کاکہناتھاکہ فلموںکے نغمات ٹی وی اورتھیٹرپرایک عرصہ سے غیرقانونی طورپراستعمال کیے جاتے ہیں۔اس لیے ریلیزشدہ پرانی اورنئی فلموںکو کاپی رائٹس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈکرانے کافیصلہ کیاگیاہے۔
ریلیز شدہ نئی پرانی فلموں کو کاپی رائٹس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ
Sep 22, 2017