اکبری گیٹ کے کاسمیٹکس گودام میں ایک کروڑ 5 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر 2 زخمی

Sep 22, 2017

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا جبکہ مزاحمت کرنے پرفائرنگ کر کے ایک شہری کو شدےد زخمی کردیاہے۔ لٹن روڈ کے علاقہ نیو چوبرجی پارک میں3ڈاکوو¿ں نے عمراشفاق سے گن پوائنٹ پر موبائل فون لوٹنے کی کوشش کی۔اس دوران مزاحمت کرنے پرڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے عمر اشفاق کو شدےد زخمی کردیااور فرار ہوگئے ہےں۔اکبری گےٹ کے علاقہ مےں اتفاق مارکےٹ مےںچوروں نے فخرالسلام کے کاسمےٹکس گودام کے تالے توڑ کر اےک کروڑ5 لاکھ مالےت کی نقدی و سامان چوری کر لےا ہے ۔ ڈاکوو¿ں نے گلشن راوی جی بلاک میں عمیر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 9 لاکھ مالےت ،مانگا منڈی میں سرور کے گھر سے2لاکھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان ، گلشن اقبال میں افشاںسے 2لاکھ 90ہزار مالےت،ستوکتلہ میں محبوب اور اس کی فیملی سے ڈےڑھ لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، اسلام پو رہ میں مبشر کے میڈیکل سٹور سے 2لاکھ 96ہزار، ہےئر کے علاقہ میں ادریس اور اس کے بھائی سے ایک لاکھ اور چار موبائل فون ،شیراکوٹ میں عثمان سے 95ہزار اور موبائل فون،ہربنس پو رہ میں عثمان سے 80 ہزار اور موبائل فون، سمن آباد میں رحمن سے 52ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں ندیم سے 20ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا ہے ۔چوروں نے اسلام پو رہ میں ذوالفقار،شالیمار میں اکرم کی کارےں جبکہ نولکھا سے عمران،شاہدرہ سے الیاس،شاہدرہ ٹاﺅن میںسے عاشر،ساندہ سے سمیرا،وحدت کالونی میںشکیل،نواں کوٹ سے فہد،اقبال ٹاﺅن میں قاسم،ٹاﺅن شپ سے عظیم،کوٹ لکھپت سے عظیم،اچھرہ سے ارسلان ،گارڈن ٹاﺅن سے مہتاب کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔جی ٹی روڈ پر دار کے قریب ڈاکو¶ں نے موٹرسائیکل سوار عثمان اس کی بیوی کو روک کر لوٹ لیا لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی چھین لئے مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا عثمان کی بیوی اور بیٹا محفوظ رہے لاہور روڈ کی آبادی تریڑے والی کے قریب ڈاکو¶ں نے موٹرسائیکل سوار محمد خان اس کی بیوی کو روک کر لوٹ لیا چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی چھین کر لے گئے رانا ٹاﺅن کے قریب ڈاکو¶ں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سواروں کو روک کر لوٹ لیا نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔

مزیدخبریں