محمودالرشید کے وزیر قانون کو ”حاجی ثنا اللہ“ کہنے پر اسمبلی میں ارکان مسکراتے رہے

Sep 22, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے صوبائی وزیر قانون کو ”حاجی ثناءاللہ“ کہنے پر ارکان مسکراتے رہے۔ جمعرات کو اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا حاجی ثناءاللہ کو ممبران نے آتے ہی گھیر لیا ہے جس پر سپیکر نے جواباً کہا ان کا نام رانا ثناءاللہ ہے‘ محمود الرشید نے کہا شاید وہ کھجوریں بانٹ رہیں ہیں اس لئے ممبران ان کے گرد جمع ہیں۔

مزیدخبریں