لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کیلئے نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔ سیریز 31 اکتوبر سے 14 نومبر 2017ءتک شارجہ ہو گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز 10 بجے صبح جبکہ ون ڈے میچز ساڑھے 9 بجے صبح شروع ہونگے۔سیریز کا پہلا ون ڈے 31 اکتوبر کو، دوسرا 2 نومبر کو جبکہ تیسرا 5 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا 12 نومبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائیگا۔
ویمنز کرکٹ :پاکستان ‘نیوزی لینڈ درمیان سیریز کا شیڈول جاری
Sep 22, 2017