نیول چیف نے پی او ایف کے تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کا افتتاح کر دیا

واہ کینٹ/ کراچی (آئی این پی+این این آئی) نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاکستان نیوی کے لیے پی او ایف کا تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی مصنوعات کی کوالٹی سے بہت متاثر ہوں، پاکستان آرڈننس فیکٹریز پاکستان نیوی کے لیے مزید مصنوعات تیارکرے، تعاون کو مزید وسعت دی جا ئے گی۔ جمعرات کو چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، نشان امتیاز (ملٹری) نے پاکستان نیوی کے لیے پی او ایف کا تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے پی او ایف کے انجینئرز اور ہنرمندوں کی اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستان نیوی کے لیے تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کی تیار ی میں شامل پی او ایف اور پاکستان نیوی کی ٹیم کو شاباش دی۔

ای پیپر دی نیشن