کلدیپ کی ہیٹ ٹرک، بھارت نے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 50رنز سے ہرا دیا

Sep 22, 2017

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کولکتہ ون ڈے میں بھارت نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو پچاس رنز سے دھول چٹا دی اور پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی، سپنر کلدیپ یادیو نے ہیٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ایڈن گارڈنز میں کلدیپ یادیوکی بولنگ کا جادو سرچڑھ کر بولا، لفٹ آرم سپنر نے آسٹریلوی اننگز کے 33ویں اوور میں تین لگاتار گیندوں پر تین وکٹیں اڑا کر بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ دو سو تریپن رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 44ویں اوور میں دو سو دو رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اس سے قبل بھارتی اوپنر اجانکا رہانے نے پچپن رنز بنا کر اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا، کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی، اور بانوے رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں دو سو باون رنز بنائے۔ کولٹر نیل اور رچرڈسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں