دنیا میں خون مسلم بہنے کی وجہ نااہل حکمران ہیں:مولانا عزیزالرحمان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمان ثانی،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری اقبال، مولانا مسعود نے کہا ہے کہ روہنگےا مسلمان عالم اسلام کے بے حس حکمران کی طرف للچائی ہوئی نظر سے دےکھ رہے ہےں۔ پوری دنیا میں خون مسلم ارزاں ہونے کی وجہ عالم اسلام کے نااہل حکمران ہیں، پوری دنیا مہذب ہونے کی دعویدار ہونے کے باوجود برمی مسلمانوں کے قتل عام پر آنکھیں بند اور لب سی کر بیٹھی تماشہ دیکھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن