لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکس ماہرین ضیاحیدر رضوی سابق صوبائی وزیر،عابد حفیظ عابد ، حبیب الرحمان زبیری اور دیگرنے حکومت پر زور دیا ہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کے اربوں روپے جاری کیے جائیں، گذشتہ پانچ سال کے دوران صرف ٹیکسٹائیل سیکٹر کے ریفنڈز کی واپسی میں رکاوٹ کے باعث 601 کمپنیز بند ہوچکی ہیں جو کہ ملک کا بڑا نقصان ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کے علاوہ پاکستان سے بیرون ملک سرمایہ واپس لانے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے کوآرڈینیشن بہتر کرنا ہوگی۔
حکومت سیلز ٹیکس ریفنڈ کے اربوں روپے جاری کرے:ماہرین
Sep 22, 2017