لاہور (کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار ملک نے کہا یونائیٹڈ بزنس گروپ کے امیدواروں نے ملک بھر سے مختلف صنعتوں وتجارت کے ایوانوں کے سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ یو پی جی ملک کی سب سے معروف تجارتی تنظیم بن کر ابھری ہے۔ جمعرات کو میڈیاسے گفتگو کرتے یو بی جی کے امیدواروں کی کامیابی تاجر برادری کی جانب سے کئے جانے والے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔