اسلام آباد(اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو واقتصادی امور نے تحفظ اقتصادی اصلاحات ایکٹ 1992ء میں ترمیم سے متعلق پرائیویٹ ممبر بل پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحفظات مسترد کر دیئے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔